13 جنوری 2013 - 20:30

عراق میں صدر گروپ کے سربراہ نے کوئٹہ سانحے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کےلئے احتجاجی مظاہرے کی کال دی ہے۔

ابنا: صدر گروپ کے سربراہ مقتدی صدر نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرکے اپنے حامیوں کو کوئٹہ سانحے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کےلئے آئندہ جمعہ ،احتجاجی مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔مقتدی صدر نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ مین شیعہ نسل کشی کا نوٹس لیں۔جمعرات کو کوئٹہ میں کئی بم دھماکے ہوئے جس میں ہزارہ برادری کے 86 افراد سمیت 104 افراد شہید ہوگئے ۔

.......

/169